سگریٹ سے بھری گاڑی لوٹنے والے 3سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

ملزمان نے سیلزمین وڈرائیورکواغوا کرکے ساڑھے تین لاکھ کی سگریٹ لوٹی تھی


Staff Reporter June 30, 2019
تیموریہ پولیس نے واردات میں ملوث اہلکاروں کے 2 ساتھیوں کوپکڑلیا۔ فوٹو: فائل

تیموریہ پولیس نے سگریٹ سپلائی کرنیوالے وین کے ڈرائیور اور سیلزمین کو اغوا اور بھاری مالیت کی سگریٹ لوٹنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا جب کہ گرفتار ملزمان میں 3 سی ٹی ڈی کے اہلکار نکلے۔

تیموریہ تھانے میں مدعی عمران کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے میں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ 18 جون کو تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک این میں وہ سگریٹ کی سپلائی کیلیے آئے تھے کہ اس دوران کار میں سوار مسلح ملزمان نے مجھے ڈرائیور سمیت اغوا کرکے آنکھوں پر پٹی باندھ کر اپنی گاڑی میں بیٹھالیا اور مختلف علاقوں میں گھماتے رہے۔

بعدازاں وہ نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی کے قریب اتار کر فرار ہوگئے، رہائی کے بعد جب انھوں نے گاڑی کو چیک کیا تو اس میں سے تقریباً پونے چار لاکھ روپے مالیت کی سگریٹ غائب تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ ملزمان میں سی ٹی ڈی کے اہلکار ملوث ہیں، پولیس نے تینوں اہلکاروں تیمور ، عمر اور نواز کو دیگر 2 ساتھیوں مزمل اور سمیر سمیت گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |